جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کچرا چننے والے کو ڈیڑھ کروڑ کی مالیت کی ‘وھیل کی قے’ مل گئی

20 نومبر, 2019 18:50

تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کے ایک غریب کچرا چننے والے کو اچانک ایک عجیب شے ہاتھ لگی جسے ’وھیل کی قے‘ کہا جاتا ہے اور اس کا تکنیکی نام ’ایمبرگیس‘ ہے۔

اسپرم وھیل کے پیٹ کی اشیا کا آمیزہ ایک گولے کی صورت میں باہر آجاتا ہے جسے ’وھیل کی قے‘ کہتے ہیں اور اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

سومسک بونرتھ تھائی لینڈ کے ٹیوراٹاؤ جزیرے پر صفائی کررہا تھا کہ اس کا پاؤں ایک عجیب سے چکنے زرد گولے سے ٹکرایا جس سے بہت بدبو آرہی تھی لیکن اسے کئی مراحل سے گزارنے کے بعد اس سے خوشبو اور دیگر اشیا بنائی جاتی ہیں۔

 

 

خشک ہوتے ہی اس کی بو ختم ہوجاتی ہے اور خوشبو پیدا ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیرپا خوشبو دینے والے پرفیوم میں انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Related image

آبی حیات کے ماہرین اس قے کو تیرتا ہوا سونا بھی کہتے ہیں جو اپنے وزن کے لحاظ سے لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔ جب سومسک کے ہاتھ یہ لگا تو اسے یقین نہ تھا کہ یہ کوئی قیمتی شے ہے اب وہ اس خزانے کو پاکر بہت خوش ہے اور فروخت کرنے کی فکر میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی خرید و فروخت

اس نے بتایا کہ وہ ماہی گیر رہ چکا ہے اور اس کی کشتی ایک طوفان میں تباہ ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کوڑا چننے پر مجبور تھا۔ اب وہ ’وھیل کی الٹی‘ فروخت کرکے دوبارہ کشتی خریدے گا تاکہ ماہی گیری کا عمل دوبارہ انجام دے سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top