جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی خرید و فروخت

20 نومبر, 2019 15:21

امریکا میں مختلف اسٹورز پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی خرید و فروخت ہورہی ہے، جو سوشل میڈیا کے صارفین کی لئے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

بھارتی صحافی نے امریکی اسٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔

صحافی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کے ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔


تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیکٹ میں گوبر کے 10 کیکس پر مشتمل ہے اور اس پر لکھا ہے کہ یہ بھارت کی پراڈکٹ ہے اور یہ کھانے کے لیے نہیں بلکہ مذہبی مقصد کے لیے ہیں۔

اس تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں "کاؤ ڈنگ کوکی” یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ‘کیک’ درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top