مقبول خبریں
اُشنا شاہ کی عدنان سمیع سے ہمدردی ان پر بھاری پڑگئی
کراچی: گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ ہمدردی دکھانے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ٹی وی اداکارہ اُشنا شاہ پر برس پڑے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں گلوکار عدنان سمیع کی مشہور حمد ’’اے خدا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عدنان سمیع خان کی حمد سنی اور عدنان سمیع خان کے پاکستان سے متعلق خیالات پر افسوس ہوتا ہے۔ عدنان سمیع آپ خدا کی طرف سے دیا ہوا تحفہ ہیں، خدا نے آپ کو قابلیت سے نوازا ہے آپ کو محبت پھیلانی چاہئیے لوگوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔
Listening to #ayekhuda by @AdnanSamiLive & feeling profoundly sad at his sentiments towards Pakistan. You sir are a special gift from God, you’ve been given a divine talent, you should be a vessel for love, not divide.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 13, 2019
اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر عدنان سمیع نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میں ہر اس شخص سے پیار کرتا ہوں اور اس کی عزت کرتا ہوں جو ملک، ذات یا نسل سے قطع نظر میری عزت کرتا اور مجھ سے پیار کرتا ہے۔
My dear, I love & respect everyone who love & respect me regardless of country, caste or creed.. Love..💖🤗
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 13, 2019
تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا عدنان سمیع کو پاکستان سے تعلق یاد دلانا اور ان کے ساتھ ہمدردی جتانا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور صارفین نے اشنا شاہ پر برس پڑے۔
اکرام حسین نامی شخص نے کہا میڈم آپ اس شخص سے اتحاد کی توقع کررہی ہیں جس نے اس ملک کی مخالفت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عدنان سمیع آج جو کچھ ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو یہاں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے یہاں ملنے والے تمام حقوق سے لطف اندوز ہوئے لیکن جب سستی شہرت ملی خود غرض ہوگئے۔
Aap ese shaks se itehad expect karahi he.Jisne es mulk ki mukhalifat me koi kasar nahi chodi.Whatever he’s today is the outcome of his life being spent here. I wonder&amaze at those ppls, who was born,raised here.Enjoyed every rights bt when got some publicity,displayed selfshns
— Ikram Hussain (@Ikramx68) November 13, 2019
آصف شیخ نے کہا کہ معاف کیجئے گا میڈم عدنان سمیع میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔
Sorry Madam no talent.
— Asif Shaikh (@asifshaikhnz) November 13, 2019
لیاقت علی نے نہایت غصے سے لکھا کہ عدنان ٹھاکرے کے چرنوں میں بیٹھ جا( عدنان سمیع کے قدموں میں بیٹھ جاؤ)۔
عدنان ٹهاکرے کے چرنوں میں بیٹه جا
— Liaquat ali (@Liaquat_Qadri1) November 14, 2019
انعام فاضل نے لکھا اتنی عزت سے بات وہ بھی اس بندے کے لیے غداروں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں۔
Itni izzat say baat wo bhi is banday k liay. No mercy for traitors 🙏🙏🙏
— Inaam Fazli (@InaamFazli) November 14, 2019