جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

04 اگست, 2018 20:31

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر اور ڈپٹٰ کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگائے جاسکیں گے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عید الاضحی کے تین روز تک لاؤڈ اسپیکر اور سیاسی جھنڈوں کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور زبردستی کھالیں چھیننے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top