جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلموں میں آتے ہی تمام اداکاروں کی چھٹی کردوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

25 اکتوبر, 2019 17:21

کراچی: نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں جو جلد ہی بڑے پردے پر پیش کردی جائیں گی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین فلموں میں آتے ہی تمام پاکستانی اداکاروں کی چھٹی کردیں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی فلمیں آتے ہی پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کی چھٹی ہوجائے گی۔

عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ساتھ حدیقہ کیانی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ فلموں میں بھی آنے والے ہیں اور ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں۔

عامر لیاقت نے کہا میں تین فلموں میں کام کررہاہوں اور آپ کو یہ بتادوں کہ جتنے ٹی وی فنکار فلمیں کررہے ہیں سب کے سب گھر بیٹھ جائیں گے۔

عامر لیاقت نے کہا میری ہر کسی نے حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے ہمیشہ خود کو منوایا ہے۔

عامر لیاقت نے اپنی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو برا دکھایا جاتا ہے لیکن ہم اپنی فلم میں بھارت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ کس طرح خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top