جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور ہائیکورٹ : علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی درخواست خارج

11 اکتوبر, 2019 17:09

لاہور : ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کے میشا شفیع کی حراسگی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے گورنر پنجاب کے میشاء شفیع کی حراسگی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے گورنر پنجاب کے میشاء شفیع کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کو بحال رکھا۔

میشا شفیع نے گورنر پنجاب اور محتسب کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بیرسٹر احمد پنسوتہ اور ثاقب جیلانی کے ذریعے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ گورنر پنجاب نے جنسی ہراسگی کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : علی ظفر ہتک عزت دعوی : میشا شفیع سمیت تمام گواہان 10 اکتوبر کو طلب

درخواست کے مطابق صوبائی محتسب کو اپیل کیلئے مناسب فورم قرار نہ دیتے ہوئے اپیل مسترد کی۔ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں ہے۔ کام کی جگہ پر جنسی ہراسگی کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ عدالت عالیہ گورنر پنجاب کے اپیل مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

میشا شفیع اور علی ظفر میں بظاہر نہ ختم ہونے والی قانونی جنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 19 اپریل کو میشا شفیع نے ایک ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘آج میں نے بولنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میرا ضمیر مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا، اگر ایسا کچھ میرے جیسے کسی فرد یعنی ایک معروف آرٹسٹ کے ساتھ ہوسکتا ہے تو پھر کسی بھی نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے جو انڈسٹری میں آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اس نے مجھے بہت زیادہ فکرمند کردیا ہے۔ انہیں علی ظفر کے ہاتھوں ایک سے زائد مرتبہ جسمانی طور پر جنسی ہراساں ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top