جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ ممکن مگر عہدے سے ہٹایا جانا مشکل

28 ستمبر, 2019 22:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق مطلوبہ ابتدائی کاررائی کا آغاز ہوچکا۔ مگر صدارت کے عہدے سے ٹرمپ کو ہٹانا تاحال ممکن نظر نہیں آتا۔

چھ کمیٹیاں قائم

مواخذے کے لئے مطلوبہ تحقیقات کے لئے چھ کمیٹیاں قائم کردیں گئیں۔ البتہ اب تحقیقات کو یوکرین(کے صدر سے ٹرمپ کی بات چیت) پر مرکوز کردیا گیا ہے۔

ٍ چار سو پینتیس اراکین پر مشتمل ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس 218ووٹ ہیں۔

مطلوبہ دوتہائی اکثریت کی حمایت

جبکہ ایک سابق ری پبلکن رکن جو اب آزاد منتخب ہوئے ہیں، وہ بھی مواخذے کے حق میں ہیں۔ بعض ری پبلکن بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی شروع کردہ مواخذے کی کارروائی کی حمایت کررہے ہیں۔

البتہ سینیٹ میں اکثریت ری پبلکن پارٹی اراکین کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو مطلوبہ دوتہائی اکثریت کی حمایت نہیں مل سکی۔

پچھلے پانچ عشروں کی امریکی سیاسی تاریخ

کسی بھی امریکی صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، یہ تاریخ ہے۔ پچھلے پانچ عشروں کی امریکی سیاسی تاریخ یہی کہتی ہے۔

ری پبلکن صدر رچرڈ نکسن کو بھی ایسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر خود قبل از وقت عہدہ چھوڑ گئے۔ ہٹائے نہیں گئے۔ واٹر گیٹ اسکینڈل کی شہرت البتہ تاریخ میں سب سے زیادہ رہی۔

اسی طرح ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن مونیکا لیونسکی اسکینڈل میں پھنسے۔ ان کے خلاف بھی اسی نوعیت کی احتسابی کارروائی ہوئی۔ مگر عہدے سے ہٹائے نہیں گئے۔

مواخذے کے ایشوکے باعث امریکا کا داخلی سیاسی بحران شدت ضرور اختیار کرگیا ہے۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے عہدے سے ہٹانا ممکن نظر نہیں آتا۔

جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top