جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں غیر ملکی مداخلت کی درخواست کی، شکایت کا متن جاری

26 ستمبر, 2019 23:19

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف درج شکایت کا متن آج مشتہر کردیا گیا۔ ان پر اگلے صدارتی انتخاب کے لئے غیر ملکی مدد طلب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر سے ان کی بات چیت پرشکایت کا متن آج جاری کردیا گیا ہے۔ یہ شکایت دو ایوانی امریکی مقننہ کی انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سربراہوں کے نام ہے۔

ٍ سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے سربراہ رچرڈ بر ہیں۔ جبکہ ایوان نمائندگان کی مستقل سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے سربراہ ایڈم اسکف ہیں۔

ایڈم اسکف ہی نے اس اسکینڈل پر قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کو طلب کیا تھا۔ آج جوزف میگوائر امریکی ایوان نمائندگان میں پیش ہوئے۔وہاں انہیں اراکین کمیٹی کی تنقید کا سامنا تھا۔

قانون کے مطابق انہیں شکایت موصول ہونے کے ایک ہفتے کے اندر اسے مقننہ کو ارسال کرنا تھا۔ لیکن انہو ں نے اس میں تاخیر کی۔ ایک ماہ بعد شکایت کو آگے بڑھایا۔

یوکرین صدر سے بات چیت اسکینڈل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طاقت کے دیگر مراکز کے بعض اہم عہدیدار صدر کے احتساب پر متفق نظر آتے ہیں۔بلکہ، انکا مواخذہ چاہتے ہیں۔ البتہ امریکی مقننہ کی ان سرکردہ شخصیات کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔
جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top