جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شوبز شخصیات کا عابد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

06 ستمبر, 2019 15:31

اسلام آباد : شوبز شخصیات نے اداکارہ عابد علی کے انتقال کو انڈسٹری کا بڑا نقصان قرار دے دیا۔

اداکار عابد علی کے انتقال پر تمام شوبز انڈسٹری بہت سوگوار ہے اور تمام اداکاروں نے نہ صرف ان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے، بلکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹس بھی جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیئے : معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے، اہلیہ کی تصدیق

اس سلسلے میں اداکار فردوس جمال نے کہا کہ انہوں نے عابد علی صورت میں اپنا ایک بہترین دوست کھو دیا ہے جس کا دکھ ساری زندگی رہے گا۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ عابد علی انڈسٹری کا قیمتی خزانہ تھے اور انہیں عابد علی کے ساتھ کیا گیا، کام بہترین یادیں بن کر ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔

اداکار شان شاہد، ہمایوں سعید، فیصل قریشی، صبا قمر، ماورا حسین، مشی خان اور حمائمہ ملک نے بھی عابد علی کی وفات پر نہایت دکھ کا اظہار کیا۔

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ لیجنڈ اداکار عابد علی کی عمر 67 برس تھی، وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

عابد علی گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، اور چند روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔

ٹیلی وژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کی تین بیٹیاں ہیں، جبکہ ایک بیٹی ایمان علی نے جیو کی فلم ’بول‘ سے شہرت حاصل کی۔

عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی بیگم حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین ہیں اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے ’وارث‘سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سیکڑوں ٹیلی وژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا۔

عابد علی کی نئی فلم ’ہیر مان جا‘ آج کل سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، جبکہ جیو ٹیلی وژن سےان کے دو ڈرامہ سیریلز ’میرا رب وارث‘ اور ’رمز عشق‘ ٹیلی کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

عابد علی کے پرانے ساتھی اور سینئر اداکار توقیر ناصر نے عابد علی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی معروف اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top