جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عابد علی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کو بہت تکلیف ہوئی : اہلیہ رابعہ علی

05 ستمبر, 2019 15:54

کراچی : پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چند روز سے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : شادی فہد مصطفیٰ سے کرنا چاہوں گی : مہوش حیات

عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔

رابعہ عابد علی نے کہا عابد علی کچھ دنوں سے زیر علاج ہیں، طبیعت کافی نازک ہے، بیماری اتنی اچانک اور شدید تھی کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ عابد علی شوبز میں اسی طرح کام کریں جیسے پہلے کررہے تھے، ڈاکٹرعابد علی کےعلاج کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ عابد علی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عابد علی نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

ان کی پہلی اہلیہ حمیرا عابد علی گلوکاری جبکہ دوسری اہلیہ رابعہ نورین اداکاری شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کی بیٹی امان علی معروف ماڈل ہیں۔

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

67 سالہ اداکار نے دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

خیال رہے کہ عابد علی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی اداکار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top