جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے مداح ان کی 61 ویں سالگرہ منارہے ہیں

29 اگست, 2019 15:25

نیویارک : کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے مداح ان کی 61 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

کنگ آف پاپ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے مداحوں نے ان کی 61 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔


کنگ آف پاپ کی آواز کے ساتھ  ساتھ انوکھے ڈانس سسٹائلز آج بھی اپنی انفرادی خصوصیت قائم رکھے ہوئے ہیں.

مائیکی کو میوزک سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا، انہوں نے فنی کیریئرکا آغاز 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔

مزید پڑھیں : پاپ میوزک اور رقص کے جدید انداز نوجوان نسل کی اولین پسند بن چکی ہے

1982 میں مائیکل جیکسن کا البم "تھرلر” دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔ مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔

بتاتے چلیں کہ برطانوی نشریاتی ادارے چینل فور اور امریکی چینل ایچ بی او کی ایک ڈاکومینٹری میں دو افراد جیمز سیفچک اور ویڈ رابنسن نے مرحوم کنگ آف پاپ پر الزام عائد کیا کہ مائیکل جیکسن نے انھیں بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے مائیکل کے دوست مارک لیسٹر نے کہا کہ ‘یہ وہ مائیکل جیکسن نہیں جنھیں میں 30 سال سے زائد عرصے سے جانتا تھا۔ یہ وہ شخص نہیں جسے میرے بچے جانتے تھے۔’

برطانوی اداکار نے مزید کہا کہ انھوں نے کبھی مائیکل جیکسن کو اس طرح کا رویہ یا حرکت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ‘میں اس کے بچوں کا گاڈ فادر تھا اور وہ میرے بچوں کا۔ میں نے یہ ڈاکومینٹری بہت کھلے ذہن کے ساتھ دیکھنے کی کوشش کی۔ اور میرے ذہن میں مائیکل کے بارے میں جو تاثر تھا وہ ہر گز نہیں بدلا’۔

مائیکل پر لگنے والے تمام الزامات کے باجود ان کے مداح ان جیسا دکھنے کے لیئے اپنی اصل پہچان ختم کردیتے ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لیو بلانکو بچپن سے مائیکل جیکسن کی شخصیت اور ان کے اسٹائلز سے متاثر تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 15 برس کی عمر میں مائیکل جیسا دکھنے کا خواب پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ سرجری کروائی۔

مائیکل جیکسن

لیکن 7 سال تک 11 سرجری کروانے کے بعد بھی لیو بلانکو مطمئن نہیں ہیں کہ وہ مائیکل جیکسن سے مشابہت رکھنےلگے ہیں، ایسے میں وہ اب کوشاں ہیں کہ مزید ان کی طرح دکھنے کے لیے وہ کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے لیو نے بتایا کہ وہ اب تک 30 ہزار ڈالرز سے بھی زائد رقم اپنی متعدد سرجریز پر صرف کرچکے ہیں، کیونکہ وہ ناک، ٹھوڑی کی ہڈی جیسے کئی چہرے کے نقوش کی سرجری کروا چکے ہیں۔

مائیکل جیکسن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top