مقبول خبریں
راہول گاندھی سمیت بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر میں داخلے کی اجازت نہ ملی
سری نگر : بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر میں داخلے کی اجازت نہ ملی، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 12 مختلف رہنماؤں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔
مودی سرکار سچ سامنے آنے پر خوفزدہ ہوگئی۔ راہول گاندگی، غلام نبی آزاد سمیت 12 دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سری نگر پہنچے تو مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے ائیرپورٹ سے نکلنے اجازت نہ دی اور راہول گاندھی کو واپس نئی دہلی بھیج دیا۔
غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر میں سب اچھا ہے، تو انہیں اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ کانگریس کے رہنماء اور اس وفد کے سربراہ راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد نے سرینگر جا کر زیر حراست سیاسی رہنماؤں سے ملنے، جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔