جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

1300 خواتین کا شادی کے جوڑے پہن کر نیا ریکارڈ قائم

31 جولائی, 2019 15:43

اسپین :  شادی کے جوڑے پہن کر 1300 خوتین نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

شادی کے جوڑوں کے کاروبار سے منسلک خاتون سڈیکا نویاس نے ایک نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا پروگرام منعقد کیا جس میں اسپین بھر سے 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق جس مقام پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا جانا تھا وہاں داخل ہونے کے لیے قطار اتنی لمبی تھی کہ کچھ خواتین ریکارڈ میں حصہ لیے بغیر ہی گھر روانہ ہو گیئں۔

اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔

92 سالہ تریسا بیرنا جو کہ اس ریکارڈ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہننے کا موقع ملا کیونکہ جس وقت میری شادی ہوئی تھی تو میں اتنا مہنگا جوڑا نہیں خرید سکتی تھی اور اپنی شادی پر میں نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔

عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی ہر خاتون کو ’حاضری فلیئر‘ دیا گیا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کہ اس عالمی ریکاڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top