جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماہرہ خان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئیے؛ فردوس جمال

26 جولائی, 2019 17:24

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فردوس جمال جنہوں نے ’’وارث‘‘، ’’لنڈابازار‘‘ اور’’پیارے افضل‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے بھی اداکارہ ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بندیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب ماہرہ خان کو اداکارہ کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں بھی اپنا اظہار خیال کیا۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔

فردوس جمال نے کہا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔

اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔ فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

شوکے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ’’ورنہ‘‘ ہو یا’’سات دن محبت ان‘‘کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top