جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماہرہ حان کا مادھوری ڈکشت کی جھلک قرار

25 جولائی, 2019 14:57

کراچی(ویب ڈیسک): فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں بطور مہمان اداکارہ ماہرہ خان ’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے بکھیرے ہیں جس پر ان کے مداحوں نے ان کو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت کی جھلک قرار دیا ہے۔

 ’مورے سیاں‘ گانے میں گلوکارہ زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی شاعری فلم کے ہدایت کار عاصم رضا نے خود لکھے ہیں۔

گانا ’مورے سیاں‘ 1منٹ 30 سیکینڈ پر مشتمل ہے جس میں ماہرہ خان لال رنگ کی گھیر والی روایتی پشواس میں بے حد دلکش نطر آرہی ہیں۔

دوسری جانب گانے میں شہریار منور صدیقی دیوداس کی طرح ہی سفید رنگ کے کُرتے اور پجامے میں ملبوس ہیں اور انہی کی طرح شال کندھے پر ڈالے ایک وسیع ہویلی میں اندر آتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ  فلم ‘پرے ہٹ لو‘ عید الضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار شہریار منور اور ‘طیفا ان ٹربل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top