جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حمائمہ ملک نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کردی

25 جولائی, 2019 13:57

کراچی: اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے شہر محسن عباس نے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر کئی شوبز کی شخصیات نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی، ان میں سے حمائمہ ملک نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف نہ بولنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے داستان بیان کردی۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی شدہ زندگی میں اپنے اوپر ہونے والے تشدد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس بات کو بہت سال گزر چکے ہیں لیکن  وہ سال اور ان میں سہنے والا درد آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتاہے۔

حمائمہ ملک نے کہا جب ان کی شادی ہوئی وہ صرف 20 سال کی تھیں اور اپنا درد اپنے گھروالوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرسکی تھیں۔ حمائمہ نے کہا میں آج اپنے آپ پر شرمندہ ہوں کہ میں اپنی شادی کے تین برسوں تک ظلم برداشت کرتی رہی اور اپنے لیے کچھ نہ کرسکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی تھیں اس وقت بھی انہیں ایک بار نہیں بلکہ کئی باردھمکایا گیا لیکن اب میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ میں اس بات پر شرمندہ ہوں کہ میں اب تک خاموش کیوں رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top