جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسانی وجود سے سائیکل کا نقشہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم

23 جولائی, 2019 16:31

ماسکو: سائیکلنگ فیسٹول منانے کا انوکھا طریقہ، انسانی وجود سے سائیکل کا نقشہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی۔

ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی نے ریکارڈ بنانے کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیا۔

اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی انسانوں کی مدد سے سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس ریکارڈ میں زیادہ تر اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top