جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی کامیڈین پرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے

22 جولائی, 2019 16:05

 دبئی: بھارتی مزاحیہ اداکار 36 سالہ منجو ناتھ  نائیڈو اسٹیج پر براہ راست پرفارمنس کے دوران جہان فانی سے جا ملے جب کہ شائقین اداکار کے دم نکلنے کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری منجو ناتھ نائیڈو جو کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور اسٹیج پر مزاحیہ کردار نبھانے  کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے آج براہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اسٹیج پر گر کر دم توڑ گئے۔

منجو ناتھ کو پرفارمنس سے قبل انزائٹی ہورہی تھی جسے ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر نے ’اسٹیج فوبیا‘ سمجھ کر نظر انداز کردیا، کھیل کے سب سے آخری حصے میں منجو ناتھ کی پرفارمنس تھی۔

اپنی پرفارمنس کے دوران وہ اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھ گئے اور پھر فوراً اسٹیج پر اوندھے منہ گر گئے، سانسیں اکھڑ رہی تھیں اور پھر جسم بے حرکت ہوگیا، اس سارے عمل کو شائقین اسکرپٹ کا لکھا سمجھتے رہے اور تالیاں بجا کر اداکاری کی داد دیتے رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top