مقبول خبریں
یاسر حسین کی حمایت میں اقراء عزیز کی والدہ سامنے آگئیں
کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں یاسر حسین کے اقراء اعزیز کو نامناسب انداز میں پیشکش کی تھی جس پر اقراء عزیز کی والدہ کا ردعمل سامنے آیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں یاسر حسین کے نامناسب انداز میں شادی کی پیشکش کرنے کو لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اقراء عزیر کی والدہ نے یاسر حسین کی حمایت کردی۔ سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر اقراء عزیز کی بہن سدرا عزیز نے اپنی ٹوئٹ میں والدہ کے ردعمل کے حوالے سے بتایا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ کی رات جو کچھ بھی ہوا اسے دیکھ کر میری والدہ نے کہا کہ اتنی نفرت لوگوں نے کمنٹس میں ڈالی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے بلکہ غصہ کرتے ہیں۔
My mom on whatever has happened with LSA night:
Itni nafrat logun ne comments me dali hai, mujhe samajh nahi ata hamarey log doosrun ki khushi me khush nahi hotey, ghussa karte hain.— Sidra Aziz (@NamkeenJalebi) July 14, 2019
یاد رہے کہ رواں ماہ ہونے والے لکس اسٹائل ایواڈز کے چرچوں کی وجہ تقریب نہیں بلکہ یاسر حسین کا اقراء عزیز کو نامناسب انداز میں شادی کی کی گئی پیشکش ہے۔