جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طبیعت سنبھلنے پر گلوکار علی نور کا مداحوں کے لیے پیغام

18 جولائی, 2019 16:51

اسلام آباد: پاکستانی گلوکار علی نور نے طبیعت سنبھلنے پر مداحوں کے ساتھ اور ان کی دعاؤں کا شکریہ ادا کردیا۔

جولائی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلوکار علی نور جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں اور اُن کو ڈونر کی ضرورت ہے جو جگر عطیہ کرسکے۔

علی نور کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ اور نوری بینڈ کے آفیشل پیج سے اپیل کی گئی تھی کہ علی نور کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر درکا ر ہے ، اس اپیل کے بعد مداح پریشان ہوگئے تھے۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ علی نور کے پاس صرف اڑتالیس گھنٹے باقی ہیں اور ان کا کوئی بھی دوست ، رشتے دار، سسرالی رشتے دار جس کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان اور بلڈ گروپ بی پازیٹو، بی نیگیٹو، او پازیٹو یا او نیگیٹو ہو وہ اپنا جگر عطیہ کرسکتا ہے۔

پاکستانی گلوکار اسلام آباد کے اسپتال میں داخل تھے، جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ علی نور کو ہیپاٹائٹس اے کا عارضہ لاحق ہے۔

گلوکار نےایک ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں اور میں جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جا رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔ علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں۔

یاد رہے کہ یہ بات جولائی کی دو تاریخ کوسامنے آئی تھی جس کے بعد 16 جولوئی کو انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں انہوں نے اپنی طبیعت صحیح ہونے کی آگاہی کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top