جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سنجے دت فلم ’’منا بھائی 3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے بےصبر

18 جولائی, 2019 16:38

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت ’’منا بھائی 3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے بےصبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کی شاٹنگ کا شدت سے انتظار کر رہے ہین لیکن انہیں اس بات کا معلوم نہیں کہ اس کی شاٹنگ کب شروع ہوگی۔

ممبئی میں اپنی پہلی مراٹھی فلم ’’بابا‘‘ کے ٹریلر کے ریلیز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے دت نے کہنا تھا کہ ’’منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کے لیے بہت عرصے سے بے تاب ہوں لیکن اس کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اس کے بارے میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی ہی بتاسکتے ہیں۔

سنجے دت کا فلموں میں اپنے کرداروں سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اب درختوں کے پیچھے ہیروئن کے ساتھ رومانس نہیں کرسکتے، وہ اب عام ہیرو کی طرح نہیں بلکہ ایسے کرداروں میں نظر آنا چاہتے ہیں جو فلم میں سب سے اہم ہوں۔

گزشتہ برس سنجے دت کی رہائی کے بعد راج کمار ہیرانی نے منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا تھا جس پر انہوں نے اپنے تمام زیر تکمیل پروجیکٹس پر کام روک دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top