جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈائینوسار کا کاسٹیوم پہنے ایک نئی ریس منعقد

12 جولائی, 2019 19:02

واشنگٹن: گھوڑوں کی دوڑ کے بارے میں تو دنیا جانتی ہے لیکن واشنگٹن میں ایک نئی ریس منعقد ہوئی جس کو جوریسک ریس کا نام دیا گیا ہے۔

سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں کئی لوگ ڈائینوسار کا کاسٹیوم پہنے دوڑ لگا رہے ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس جوریسک ریس میں کھلاڑیوں نے ڈائینوسار کے کاسٹیوم زیب تن کئے دشوار گزار ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔

اس ریس کی خاص بات یہ ہے کہ ساری کھلاڑیوں کو ڈائناسور کے کاسٹیوم پہنے دوڑنا ہے اور آخر میں اس کاسٹیوم میں سے ڈائنیناسور کا منہ ریس کی ختم ہونے والی لائن پر پھینکنا ہے۔

اس کاسٹیوم میں ڈائنوسار کا منہ اس طرح جڑا ہوتا ہے کہ کھلاڑی باآسانی اسے الگ کرسکیں اور مکمل طور پر ختم ہونے والی لائن کی طرف پھینک سکیں.

 ہونے والی اس عجیب و غریب ریس میں لوگوں کی بڑی تعدود نے حصہ لیا جبکہ ڈائینوسار کا روپ دھارے شرکاء کو دوڑتا دیکھ کر بچوں سمیت بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top