جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈرون کے استعمال سے خوبصورت پینٹنگ بنانے کا عملی مظاہرہ

09 جولائی, 2019 18:16

اٹلی: چار عدد ڈرون کو ایک ساتھ استعمال کرکے ایک بڑی دیوار پر خوبصورت پینٹنگ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جسے عام طور پر گریفیٹی کہا جاتا ہے۔

 ایک منصوبے کے تحت یہ مظاہرہ کیا گیا جسے ’اربن فلائنگ اوپرا‘ (یو ایف او) پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کی انتظامیہ نے مختلف افراد سے کئی متاثرکن منصوبوں کی تفصیل مانگی تھی۔ یہ مقابلہ ایک ڈیزائننگ کمپنی کارلو ریٹی کمپنی نے کرایا تھا جس میں ایک ہزار لوگوں نے اپنے اپنے پروجیکٹ بھیجے جن میں سے 100 قبول کئے گئے۔

پینٹنگ کے لیے ایک کار ساز کمپنی میں متروک دیوار کا انتخاب کیا گیا جو اٹلی کے شہر ٹیورن میں واقع ہے۔ 25 اور 26 جون کو پروگرام سے کنٹرول کئے گئےچار ڈرون نے پوری دیوار پر ایک خوبصورت پینٹنگ بناڈالی ۔ مرکزی کنٹرول سسٹم نے ہر ڈرون اور رنگوں کو الگ الگ کنٹرول کیا اور ماہرین اس پورے عمل کا بغور جائزہ لیتے رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top