جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قدرتی رنگوں سے پینٹنگ کرنے والا بے گھر مصور

31 مئی, 2019 15:23

کیریلا: بھارتی ریاست کیرالہ میں پودوں، مٹی اور قدرتی رنگوں سے پینٹنگ کرنے والا بے گھر مصور خداد صلاحیتوں کا مالک ہے۔

بڑھی ہوئی ڈاڑھی اور میلے کپڑوں میں ملبوس یہ شخص کولم شہر کی سڑکوں پر رہتا ہے اور لوگ اسے راجو کے نام سے پکارتے ہیں، یہ شخص 8 برس سے شہریوں کو اپنے فن سے محظوظ کررہا ہے۔

 کئی دیواروں اور عمارتوں پر اس نے حیرت انگیز پینٹنگ اور منظرنامے تخلیق کئے ہیں۔ یہ پتوں کو بطور برش استعمال کرتا ہے اور پودوں کے اجزا، کوئلے اور گارے کو رنگ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

راجو مختلف رنگوں کے پتوں کو زمین پر پیس کر مختلف رنگ بناتا ہے اور اس میں اپنے ہاتھوں سے مٹی ملاتا جاتاہے جس سے براؤن اور سیاہ رنگ بنتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top