جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائنسدانوں اور بزرگوں کی مدد کرنے والا روبوٹ تیار

28 مئی, 2019 10:38

ناروے:ہیلوڈی کمپنی نے انسان نما ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے، جو تجربہ گاہ میں سائنسدانوں اور گھروں میں بزرگوں کا ہاتھ بٹائے گا۔

ناروے کی کمپنی ہیلو ڈی روبوٹکس نے پہیوں پر چلنے والا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے دو بازوؤں سے کئی طرح کے کام سر انجام دے سکتا ہے۔  اس کی رفتار بائیس کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ انسان کے حکم کے مطابق کام کرتا ہے، روبوٹ سے کام کروانے کے لئے اسے آپریٹ کرنا ہوتا ہے۔ بزرگوں کا خیال رکھنے کے لئےافراد دور بیٹھ کر بھی روبوٹ کے ذریعے اپنے پیاروں کو دوائیں اور کھانا وغیرہ دے سکتے ہیں۔

یہ روبوٹ جامعات اور تحقیقی اداروں میں سائنسدانوں کی مدد بھی کرتا ہے۔ اسے پروگرامنگ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top