جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماں کی ڈانٹ نے بچے کو ایجاد کرنے پر مجبور کردیا

24 مئی, 2019 14:57

کراچی: ماں کی ڈانٹ کا اثر تو ہر بچے پر ہوتا ہے،لیکن چین کی 12 سالہ لڑکے پر ماں کی ڈانٹ نے ایسا اثر ڈالا کہ اس بچے نے ایسی چیز ایجاد کردی جو اب تک کوئی نہ کرسکا تھا۔

ناننگ، چین سے تعلق رکھنے والے ایک 12 سالہ لڑکے نے حال ہی میں علاقائی سائنس  اور اختراعات سے  متعلق مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ ا س  لڑکے  نے ایک ایسا ریک  ایجاد کیا ہے جو بارش آنے پر سکڑ جاتا ہے اور دھوپ نکلنے پر پھر پھیل جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکے نے یہ ایجاد  اپنی ماں سے ڈانٹ کھانے کے بعد  کی ہے۔

اس لڑکے کی ماں نے کپڑے گیلے دیکھنے پر اس کی خوب ڈانٹ لگائی جس پر اس لڑکے نے کپڑے سکھانے کی ایسی مشین تیار کی تاکہ وہ اگلی بار اپنی ماں کی ڈانٹ سے بچ جائے۔

اس نے اپنے والد اور اساتذہ سے  بارش میں خودبخود سکڑنے والے ریک کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا تھا لیکن سب نے کہا یہ کہ خیال ممکن ہے اور ایسی ایجاد میں وہ  لوجیزہن کی مدد کریں گے۔

کئی ماہ کی محنت کے بعد لوجیزہن ایک  خود کار ریک  بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ ریک بارش آنے پر سکڑ جاتا ہےا ور اس پر لگی تڑپال پھیل جاتی ہے جبکہ بارش ختم ہونے پر تڑپال سکڑ جاتی ہے اور ریک پہلے کی طرح پھیل جاتا ہے۔

اس ریک کی تیاری میں لوجیزہن نے کئی حساس سنسر استعمال کیے ہیں۔ پانی کے قطروں کا پتا چلانے والا سنسر بارش کا پتا چلاتا ہے جس سے ریک سکڑ اور تڑپال پھیل جاتی ہے جبکہ روشنی کا پتا چلانے والا سنسر صاف آسمان اور دھوپ کا پتا چلاتا ہے ، جس سے  ریک پھیل اور تڑپال سکڑ جاتی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں لوجیزہن نے یہ ایجاد 34 ویں گوانگشی پرونشل یوتھ  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینویشن کانٹیسٹ میں متعارف کروائی تھی اور مقابلے کے جج اس ایجاد سے اتنے متاثر ہوئے کہ اسے ہی پہلا انعام دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top