مقبول خبریں
مصر میں تاریخی مقام اہرام مصر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا
قائرہ : غِزہ کے اہرام مصر پر بم دھماکے کے نتیجے میں غیر ملکی سیاح زخمی ہوگئے۔
مصر کا مشہور اور تاریخی مقام اہرام مصر کے قریب بس کے قریب دھماکے سے سترہ غیرملکی سیاح زخمی ہوگئے، دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں بس بری طرح متاثر ہوئی، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر بکھر گئے، البتہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زخمی ہونے والے سیاح کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔