مقبول خبریں
افغانستان سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ اور جھڑپیں 8 طالبان ہلاک
کابل : افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک متعدد زخمی جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کیپیساکے ضلع نجرا میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک، جبکہ انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی
دریں اثناء افغان صوبہ فاراہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف حملوں اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی جھڑپوں میں 6 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، فورسز نے ضلع خاکی سافیر سے 4 طالبان کو حراست میں لیکر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔