جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میانمار، صدارتی عام معافی پر روئٹرز کے 2 صحافی رہا

07 مئی, 2019 15:45

ینگون : میانمار نے امریکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے دو صحافیوں کو جیل سے رہا کر دیا۔

روئٹرز کے صحافی وا لون اور یا سوئی او کومیانمار میں 17اپریل کو شروع ہونے والے نئے سال کے موقع پر صدارتی عام معافی کے اعلان کے تحت دوسرے بہت سے قیدیوں کے ہمراہ رہائی نصیب ہوئی،صحافی 500 دنوں سے زیادہ جیل میں رہے۔

دونوں صحافیوں کو ریاست راکھین میں دس روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکت کی رپورٹنگ کرنے پر یہ کہہ کر گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ بلا اجازت حساس معلومات عالمی میڈیا پر لا رہے ہیں، تاہم عدالت میں ان کےخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

جیل سے رہائی پانے کے بعد انہوں نے صحافت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top