جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ رپورٹ: دس لاکھ سے زائد جانوروں کی نسل کے معدوم ہونے کا خطرہ

07 مئی, 2019 12:43

انسانوں کی نہ تھمنے والی بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والا ایک مسئلہ بڑبھتی ہوئی آبادی کا پیٹ بھرنا اور بدن ڈھکنا سمیت فضلے کی پیداوار ہے جس کی وجہ سے پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی میں 1980 کے بعد سے دس گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تین سال کی تحقیق کے بعد 1800 صفحات پر مبنی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی انتہائی جامع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر قدرتی چرند پرند کی نسل میں بہت تیزی سے کمی دیکھنے کو آئی ہے۔ اس کی وجہ انسانوں کی کھانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی جو آبادی 1970 میں تھی وہ آج اس سے دگنی ہو چکی ہے۔ عالمی معیشت کا حجم اس عرصے میں چار گنا بڑھ چکا ہے، جبکہ عالمی تجارت کا حجم دس گنا بڑھ گیا ہے، صرف 1980 سے 2000 کے درمیان دس کروڑ ہیکٹر جنگلات کا صفایا کر دیا گیا ہے ۔

دنیا بھر میں جنگلات سے بھی زیادہ نقصان دلدلی زمین کا ہوا ہے جو کہ اب سنہ 1700 کے بعد صرف 13 فیصد رہ گئی ہے۔ 1992 سے لے کر اب شہری علاقے دگنے ہو چکے ہیں اور ان تمام انسانی اقدامات کی وجہ سے ہر نسل کے چرند پرند میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے اندازے کے مطابق دنیا بھر کے 25 فیصد نباتات اور جانوروں کی نسل جس خطرے سے دوچار ہے گذشتہ ایک کروڑ سالوں میں ان کو کبھی اتنا خطرہ نہیں تھا۔

اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور امریکہ کی یونی ورسٹی آف منی سوٹا سے منسلک ڈاکٹر کیٹ برائومین کہتی ہیں کہ ہم نے حیاتیاتی انواع و اقسام اور قدرت میں پائے جانے والی چیزوں کی جو کمی دیکھی وہ آج سے پہلے کبھی اتنی نہ تھی۔

‘جب ہم نے تمام تحقیق کو اکٹھا کی  تو یہ ہمارے لیے انتہائی حیران کن بات تھی کہ مختلف نسل کے چرند پرند میں ہونے والی کم کتنی زیادہ ہے۔’ پلاسٹک کے علاوہ ہر سال تیس سے چالیس کروڑ ٹن بھاری دھاتیں، کیمیکل فضلہ اور دیگر مختلف نوعیت کے فضلے کو پانی میں بہا دیتے ہیں۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ان مضر اثرات کو روکا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے انتہائی نوعیت کے اقدامات اٹھانے ہوں گے اور انسانوں کو قدرت سے قائم رشتے کو از سر نو طریقے سے استوار کرنا ہوگا۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیٹ بھرنے اور بدن ڈھکنے کے لیے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top