جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہارر فلم” کرول” کا پہلا ٹریلر جاری

03 مئی, 2019 10:34

کراچی(ویب ڈیسک): ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم” کرول” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی فلوریڈا میں آئے طوفان اور ایک ایسی لڑکی کے گردگھم رہی ہے جو اپنے والد کی تلاش میں نکلتی ہے۔ جس میں اس کو کئی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

الیکزینڈر اے جے اے نے 9 سال بعد اپنی ہدایت کاری میں پھر سے ڈراونی فلم تیار کی، اس فلم کی پروڈکشن میں مشہور فلم ایول ڈیڈ کے فلم میکر سیم رائیمی نے بھی پروڈکشن میں حصہ لے کر اس کو کامیابی تک پہنچایا ہے۔

اس فلم کے ٹریلر کو اب تک تقریباً 1 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ یہ فلم بارہ جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top