جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی الیکشن : سیاسی جماعت نے فوج کے خلاف ویڈیو بنانے والے کو ٹکٹ جاری کردیا

29 اپریل, 2019 21:41

نئی دلی : بھارتی ریاست بہار کی سیاسی جماعت نے بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو بنانے والے تیج بہادر یادیو کو نریندر مودی کے خلاف ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کی بڑی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی نے بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو بنانے والے تیج بہادر یادیو کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے شہر وارانسی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، جن کے مقابلے میں تیج بہادر یادیو کو سماج وادی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 اس سے قبل سماج وادی پارٹی نے اس حلقے سے شالینی یادو کو ٹکٹ جاری کیا تھا، تاہم کانگریس کی جانب سے مودی کے مقابلے میں پریانکا گاندھی کو نہ اتارنے کے فیصلے کے بعد سماج وادی پارٹی نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا، اور یہاں سے تیج بہادر یادیو کو ٹکٹ جاری کردیا۔

تیج بہادر یادیو نے کہا کہ انہیں الیکشن کے دوران 10 ہزار سابق فوجیوں کی حمایت حاصل ہے،  وہ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن نہیں لڑیں گے،  بلکہ گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائیں گے اور لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے اہلکار تیج بہادر یادیو نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فوجی جوانوں کو فراہم کیے جانے والے گھٹیا کھانے کی شکایت کی تھی،  ویڈیو سامنے آنے کے بعد تیج بہادر یادیو کو فوج کی نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top