جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انڈونیشیا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد جاں بحق

29 اپریل, 2019 11:06

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 17 افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں بےگھر ہوگئے جن میں کئی عمارتوں، سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، جزیرہ سماترا میں مٹی کے تودے گرنے سمیت مختلف واقعات میں 17 افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ دارلحکومت جکارتہ سمیت سینتیس علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بینگکولو کے نو اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں تیرہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو ۔۔ پورو۔۔ نوغروہو کا کہنا تھا کہ سیلاب کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں ،جبکہ سیلاب کے دوران مختلف حادثات اور واقعات میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کے لیے کھانے پینے اور پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباً تیرہ ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا میں مون سون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے۔ جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top