جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا سیریل دھماکوں میں بھارت ملوث نکلا

27 اپریل, 2019 17:16

کولمبو: سری لنکا میں ایسٹرکے دن کیے گئے بم دھماکوں میں بھارت ملوث نکلا، ثبوت سامنے آگئے، توحید الجماعت بھارت کی تامل ناڈو تنظیم کا دھڑا ہے۔

سری لنکن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہولناک دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشم بھارت سے تربیت حاصل کرکے یہاں آیا تھا، زاہران ہاشم طویل عرصے تک جنوبی بھارت میں مقیم رہا اور اس کے انتہا پسند تنظیموں سے رابطے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں،  بھارت دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

دوسری طرف سری لنکن میڈیا نے شنگریلا بم دھماکوں میں ملوث خودکش دہشت گرد کی نئی سی سی ٹی وی جاری کردی ہے، جس میں ایک خودکش حملہ آور کو ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سری لنکن سیکورٹی فورسز کے داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ رات کارروائی کی تفصیلات سامنےآگئیں ہیں۔

سری لنکن پولیس، اسپیشل ٹاسک فورس اور فوجی دستوں نے خفیہ اطلاع پر سمن تھورائی ٹاؤن میں ایک مکان میں آپریشن کے دوران ایسٹر حملوں میں کام میں آںے والی داعش کی اسلحہ فیکٹری پکڑ لی، اسلحہ فیکٹری سے داعش کے جھنڈے، ڈائنامائٹ، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کرلیں۔

ایک اور خفیہ اطلاع پر مکان میں داعش کے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپا مارا تو اندر چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تین دہشت گردوں نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا، مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 8 مقامات پر خود کش دھماکے کیئے گئے، جس میں ساڑھے تین سو سے افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں۔

واقعے کی پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود حفاظتی اقدامات نہ لیئے جانے پر سری لنکا کے وزیر دفاع اور پولیس چیف نے استغفاً دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top