جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنا پائلیٹ کی ہوائی گاڑی: فینکس

27 اپریل, 2019 13:34

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): برطانیہ میں یورنی ورسٹی آف ہائی لینڈزاینڈ آئی لینڈز کے ریسرچرز نے ایک ایسا طیارہ بنایا ہے جو بنا کسی ایندھن کےغیرمعینہ مدت تک فضامیں رہ سکتا ہے۔

ریسرچرز کے مطاق فینکس نامی یہ طیارہ ایک بناپائلٹ کی ہوائی گاڑی ہے. جو غیرمعینہ مدت کے لیے فضا میں رہ سکتی ہے کیونکہ اس میں نئے قسم کے پروپیلرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ 50 فٹ طویل اور 120 کلوگرام وزنی ہونے کے باوجود یہ فضا میں بہت بہتر انداز میں بلند ہوتی ہے۔

فینکس ایئرشپ جیسا نظرآتا ہے مگرفرق یہ ہے کہ ایئرشپ میں پر نہیں ہوتے۔ یوایچ آئی کے پروفیسرز کہتے ہیں کہ یہ ایک باقاعدہ ہوائی جہازہے۔

فینکس طیارےکےپروں پرسولرپینل لگےہیں جن سےیہ توانائی حاصل کرلیتاہے۔اس کا درمیانی حصہ ہیلیم گیس سے بھرا ہوا ہے جو اس میں توانائی پیدا کرتا ہے تاکہ یہ ایک غبارے کی مانند فضا میں بلند ہو سکے۔

‘نام نہاد سیٹلائٹ’ فینکس یہی کام فضا میں بلندی پر رہ کر بہت ہی کم قیمت میں کر سکتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف فینکس اتنا سستا ہے جیسے مفت ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top