جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکن سیکورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک

27 اپریل, 2019 09:46

کولمبو : سری لنکن سیکورٹی فورسز کی متحرک، داعش کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سری لنکا میں سیکورٹی فورسز کی سیریل بم دھماکوں میں ملوث تنظیم داعش کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کی گئیں، آج دو مختلف کارروائیوں میں داعش کے سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائیوں میں دوست ممالک کی انٹیلی جنس معلومات سے بھی مدد لی گئی، پہلی کارروائی میں دو جبکہ دوسری کارروائی میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کردی، نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ان کی جان کوخطرہ ہوسکتاہے، اس لیے سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top