جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام

25 اپریل, 2019 16:11

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بغاوت کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔

تھریسامے کی کنزویٹوپارٹی کے اراکین نے ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے لیے پارٹی کی 1922 نامی کمیٹی میں تجویز پیش کی۔

تجویز سات کے مقابلے میں نو ووٹوں سے مسترد ہو گئی، ٹوری اراکین نے تھریسامے کی قیادت کو حاصل استثنا کی مدت کو ایک سال سے کم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

کنزویٹوپارٹی کے آئین کے مطابق پارٹی لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی ناکامی کی صورت ایک سال کے لیے عدم اعتماد کی تحریک دوبارہ نہیں لائی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top