مقبول خبریں
سری لنکا دھماکے : سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ہلاکتوں کی تعداد 360 ہوگئی
سری لنکا : دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 360 ہو گئی، سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔
سری لنکا میں سیریل دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 360 ہوگئی ہے، کئی زخمیوں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
صدر سری سینا نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کے سربراہان 24 گھنٹوں میں تبدیل کر دیئے جائیں گے، جن آفیشلز نے ان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں، ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حملوں کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں، جس میں داعش کا ایک گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔
سری لنکن حکام نے اب تک 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان حملوں کا الزام نیشنل توحید جماعت پر لگایا ہے۔