مقبول خبریں
جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں سیلاب سے تینتیس افراد ہلاک
ڈربن : ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملک میں سیلاب، طویل خشک سالی ختم ہوگئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں جاری طوفانی بارشوں کے سبب سیلاب سے کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں، ڈربن سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دیا جارہا ہے۔
بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے سے اب تک 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ سفر اور خطرناک مقامات پر نہ جائیں۔