جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معین اختر کی آج 8ویں برسی

22 اپریل, 2019 14:38


کراچی: معین اختر کے مداح آج ان کی 8ویں برسی منا رہے ہیں۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی۔

معین اختر نے ٹی وی پر 6 ستمبر 1966 کو پہلا پروگرام کرکے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کی پسند بن گئے۔

ساٹھ، ستر، اسی اور نوے کےعشروں میں انہوں نے بے پناہ شہرت پائی۔

معین اخترکوان کی فن کارانہ خدمات کےاعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ، ستارہ امتیاز اور دیگراعزازات سے بھی نوازا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔

معین اختر22 اپریل 2011 کو دل کے عارضے کے سبب رحلت کر گئے مگرمعین اختر کےبعداعلی معیارکی مزاحیہ اداکاری شاید ہی کوئی دوسرا کرسکے۔


Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top