جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان

22 اپریل, 2019 14:10

لاہور: ناول نگار اور اسکرین رائیٹر عمیرہ احمد کی جانب سے اپنے مداحوں کے لئے نئے ناول ’الف‘ کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عمیرہ احمد نے اس سے پہلے بھی بہت سی مشہور کتابیں لکھی ہیں جن میں سے زندگی گلزار ہے، پیر کامل اور امربیل شامل ہیں۔ وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے ایک ناول نگار کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مقبول مصنفہ نے عمیرہ احمد کا ناول ’الف‘ 25 اپریل کو شائع کیا جائے گا۔ مداحوں کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس ناول پر ڈرامہ بھی بنایا جا رہا ہے جس کی شوٹنگ باقاعدہ طور پر جاری ہے۔

اس ڈرامے کی شوٹنگ ترکی اور پاکستان میں کی جائے گی۔ اور رواں سال ہی اسی ڈرامے کو ریلیز بھی کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top