مقبول خبریں
ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں 2 افرد گرفتار
استنمبول :متحدہ عرب امارات کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے پر 2افراد کو گرفتار کرکے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی۔
جس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار جاسوسوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ترکی میں منحرف ہم وطنوں پر خصوصی نظر رکھتے اور اپنے ذمہ داروں کو رپورٹ کرتے تھے۔یاد رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں ہی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس سے متعلق تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں