جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیلی فورنیا: بچوں پرظلم کرنےوالے ماں باپ کو 25 سال قید کی سزا

20 اپریل, 2019 12:47


امریکہ: کیلی فورنیا حکومت نے بچوں پر تشدد کرنے والے والدین پر 25 سال  کی قید کی سزا سنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق والدین  نے 25 سال تک اپنے 13 بچوں کو گھرمیں قید رکھا، دوران قید بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، کئی مرتبہ کھانے، پینے، نہانے اور طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ  زنجیروں سے بھی باندھ کر رکھتا تھا۔

لیکن گزشتہ برس ایک لڑکی کسی طرح گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اور ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو مطلع کیا ۔جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے والدین کو گرفتارکیا اور ان  کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

جس کے بعد کیلی فورنیا کی عدالت نے والدین کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top