مقبول خبریں
طالبان کا افغان حکومت کے250 رکنی وفد پر اعتراض،ساتھ بیٹھنے سے انکار
امریکا، افغان حکومت اور طالبان کے سہ فریقی مذاکرات انیس سے اکیس اپریل تک قطر میں ہونا تھے۔ طالبان نے مذاکرات کیلئے افغان حکومت کے ڈھائی سو رکنی وفد پر اعتراض کیا اور ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا
دوسری جانب طالبان نے کہا تھا کہ یہ مذاکرات ہورہے ہیں کوئی شادی کا ولیمہ نہیں۔ مذاکرات کی منسوخی سے افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو قطر میں ہونا تھے اور مذاکرات کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار کی تھی ۔