جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں اعلیٰ‌ تعلیم یافتہ نوجوانون کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا

18 اپریل, 2019 13:38

بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، 50 لاکھ اعلیٰ‌ تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں سے فارغ کر دئیے گئے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت میں 2 برس کے دوران تقریباً 50 لاکھ بھارتی مردوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

بھارت میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2014 کے انتخابات میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا مگر اس وقت بھارت کی صورتحال اس کے برعکس ہے

رپورٹ میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ بھارت میں بےروزگار افراد میں زیادہ اُن شرح نوجوانوں کی ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہی ہیں جبکہ کم تعلیم یافتہ افراد کو بھی نوکریوں اور کام کے مواقعوں بھی کم ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ بھارت میں بے روزگاری کا مسئلہ صرف لیبر فورس کے پڑھے لکھے طبقے تک ہی محدود نہیں ہے البتہ بے روزگاری کا مسئلہ کم پڑھے لکھے افراد میں بھی موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top