جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا

18 اپریل, 2019 12:56

بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات دوسرے مرحلےمیں13 ریاستوں کی 97 نشستوں پرانتخابات کا آغاز ہو گیا ہے.جبکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے آج الیکشن کا اعلان مستردکردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اور عام نتخابات میں 90 کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرہے ہیں ۔

بھارت کی ریاستوں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹکا، مہاراشٹرا، منی پور، اڑیسہ، تامل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش، مغربی بنگال میں شہری حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ جبکہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں کا کڑا امتحان شروع ہوچکا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آج الیکشن کا اعلان مستردکردیا ہے۔ اور مقبوضہ وادی میں کرفیو کا سماں ہے، جبکہ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگ گھروں سے نہیں نکلے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کےلوک سبھاکے 7مراحل پر مشتمل انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔ اور دیکھنا یہ ہوگا کون سی پارٹی جیتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top