مقبول خبریں
فواد عالم کرکٹر سے ایکٹر بن گئے
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم سے دوری نے فواد عالم کو ایکٹنگ کے گر سکھا دیئے۔
آلراونڈر فواد عالم نے شوبز کی فیلڈ میں قدم جمانا شروع کردیئے۔ کرکٹ سے دوری نے کرکٹر کو اداکاری کے گر سکھا دیئے۔ قومی کرکٹر فواد عالم کی پرفارمنس کو مسلسل نظر انداز کرنے والے سلیکٹرز شائد آل راونڈر کی اداکاری سے متاثر ہوکر انھیں ٹیم میں شامل کرلیں۔
3 ٹسٹ ،38 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فواد عالم سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔