مقبول خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پیٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کے سربراہ کی جانب سے دائر کر لی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔