مقبول خبریں
اداکار نکولس کیج نے اپنی شادی کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی
لاس اینجلس: نامور امریکی اداکار نکولس کیج نے4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی
میڈیا کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائر کردی۔ اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقامریکی اداکار نکولس کیج نے 4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی۔ جوڑے نے خفیہ طور پر ہفتے اور بدھ کے روز شادی کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔
جب کہ عدالت کے مطابق اداکار نکولس کو شادی کی منسوخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلکہ انہیں اپنی 4 روزہ شادی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طور پر طلاق کے لیے رجوع کرنا پڑے گا۔
امریکی اداکار نکولس کیج تین بار شادیاں کرچکے ہیں یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔