جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یومِ پاکستان کا خصوصی ملی نغمہ جاری

22 مارچ, 2019 16:44

کراچی (سوشل میڈیا ویب ڈیسک) یوم پاکستان کےحوالے سےآئی ایس پی آر کا نیا پرومو ‘ پاکستان زندہ باد’ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اپنی ٹئوٹ میں 72 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی نغمہ جاری کر دیا ہے

ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ میں گلوکار ساحر علی بگا کی لہوگرما دینے والی آواز شامل ہے جس کی شاندار شاعری عمران رضا نے تحریر کی ہے۔ یوم پاکستان، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے جبکہ سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کے دن پریڈ ہوگی۔ یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کل پریڈ میں بھی اس گانے کو پیش کیا جائے گا جبکہ اس پریڈ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔  

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top